پاکستان معاشی بہتری کی طرف گامزن

Nov 16, 2023 | 14:36:PM

This browser does not support the video element.

(احمد منصور)ملکی سالمیت کے پیش نظر عسکری قیادت اور وفاقی حکومت کی معاشی بحالی کیلئے مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں ۔

عسکری قیادت اور دیگر حکومتی رہنماؤں کی انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات رونما ہورہے ہیں،2 نومبر 2023 کو آئی ایم ایف کی ٹیم نے ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور 2 ہفتے تک پاکستان میں معاشی استحکام کا جائزہ لیا،پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطلوبہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے باعث پاکستان آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کڑور ڈالر کے قرض کی منظوری ہوگئی ہے،آئی ایم ایف سے ملنے والے اس قرضے سے پاکستان معاشی ترقی کی منازل طے کرے گا،پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کی کمی کا اطلاق ہوا۔
پاکستانی حکام مالی سال 2024 میں پاکستان کے جی ڈی پی میں 0.4 فیصد سرپلس حاصل کرنے کے لیے پر عزم،ملکی ترقی کے پیش نظر عوام کو قرضوں میں ریلیف دیا جائے گا،کفالت پروگرام کے تحت کمزور طبقے کے 93 لاکھ خاندانوں کو ریلیف اور سالانہ وظیفہ دیا جائے گا،پاکستان کے توانائی سیکٹر میں بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے جس کے تحت جی ڈی پی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،درآمدات میں کمی، برآمدات اور روپے کی قدر میں نمایاں اضافے سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہوگی،ایس آئی ایف سی سے نئے معاشی مواقع حاصل کیے جارہے ہیں،دیوالیہ ہونے کے قریب ریاستی اداروں کی نجکاری پر عمل درآمد سے ملکی معیشت پر بوجھ میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :کپتانی سے ہٹانے پر بابر اعظم کی پرفارمنس پر فرق پڑے گا؟ سلیم ملک نے بہترین مشورہ دے دیا 

پاکستان مہنگائی کی شرح میں کمی اور عوام کے لیے روزگار کے مواقعوں میں اضافے کے نئے سفر پر گامزن،مالی سال 2024 کے لیے شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے،اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور غیر قانونی شہریوں کی ملک بدری سے بھی ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پوائنٹس  57 ہزار سے زائد  کے اضافے سےپچھلے  دو سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے،سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 1.15 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2022 میں 2.4 بلین ڈالر کے مقابلے ستمبر 2023 میں 2.5 بلین ڈالر رہا۔

مزیدخبریں