(ویب ڈیسک)رواں سال حج کیلئے جانیوالے عازمین کیلئے حج پیکیج میں بڑی کمی کر دی گئی,نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کمی کی ہے،آئندہ حج 10لاکھ 75ہزار روپے میں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر مذہبی امور نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دیدی،پاکستان میں آئندہ حج گزشتہ حج سے سستا ہوگا، حج پیکج میں ایک لاکھ روپے کمی کی ہے،آئندہ حج 10لاکھ 75ہزار روپے میں ہوگا، گزشتہ سال حج11لاکھ 75ہزار روپے کا تھا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنیوالا حج پچھلے حج سے سستا ہو.
یہ بھی پڑھیں: سکول بند کرنے کا فیصلہ
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاکہ حج 2024ڈیجیٹائزڈ ہوگا، جدید ایپ کا استعمال کیا جائے گا، اب حجاج کرام گم نہیں ہونگے،ان کاکہناتھا کہ حاجی کو موبائل کے استعمال کیلئے 7جی بی ڈیٹا بھی دیا جائے گا، ہم حج کرنیوالی خواتین کو عبایا بھی فراہم کریں گے۔
نگران وفاقی وزیر نے کہاکہ حج پالیسی 2024پر 3ماہ کام کیا،چاہتے تھے کہ ہم حجا کی دعائیں لیں،نگران وزیراعظم نے اس سلسلے میں ہر قدم پر رہنمائی کی،سعودی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کیا۔