(اشرف خان ) ایک طرف معاشی استحکام کی باتیں گردش کر رہی ہیں تو دوسری طرف سٹیٹ بینک نے ملکی ذخائر میں بڑی کمی کی خبر دے دی ہے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملکی ذخائر 7 ارب 51 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 7 ارب 39 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں ،سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ بیرونی قرض کی مد میں 11.50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ، جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوئے ، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.60 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.13 ارب ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی ذخائر 7.70 کروڑ ڈالر کمی سے 12.53 ارب ڈالر رہ گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :معصوم بچے کے ہاتھوں نریندر مودی کی تذلیل، ویڈیو وائرل