مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اعجاز جمیل)پاکستان مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی ایک اور اہم وکٹ گر ادی،پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان صوبائی صدر بشیر میمن سے ملاقات کے بعد کیا۔
کریم بخش گبول سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی سے منحرف ہوئے تھے جبکہ کریم بخش گبول نےآئندہ انتخابات مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر لڑنے کا بھی اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر
ملاقات میں نہال ہاشمی کھیئل داس اور دیگر رہنما شریک تھے۔