(درنایاب)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں برطانوی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی ہے۔
تقریب میں شرکت کے موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پر تپاک خیر مقدم کیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الیکٹرک رکشے میں بیٹھ کر تصاویر بھی بنوائیں۔
محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور جین میریٹ اور برطانوی عوام کو مبارکباد دی۔
نگران وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کیا اور کنگ چارلس سوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں سفارت کار، صوبائی وزراء، سیاست دان، دانشور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گرادی