(اشرف خان) ادارہ شماریات نےتجارتی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر سال 2023 کے مقابلےاکتوبر 2024 میں برآمدات 11 فیصد اضافے سے 2 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی،رواں مالی سال 4 ماہ میں برآمدات 13.55 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہی۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں برآمدات میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا،اکتوبر 23 کے مقابلےاکتوبر 24 میں درآمدات 6 فیصد اضافے سے 4 ارب 60 کروڑ ڈالر رہی ۔
ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں درآمدی بل 1 فیصد کمی ہوئی،اکتوبر 23 کے مقابلے اکتوبر 24 میں تجارتی خسارہ 26 فیصد کمی سے 1 ارب 60 کروڑ ڈالر رہ گیا،ستمبر 24 کے مقابلے اکتوبر 24 میں تجارتی خسارے میں 11.70 فیصد کمی ہوئی۔
رواں مالی سال 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 4.12 فیصد کمی سے 7 ارب 8 کروڑ ڈالر رہ گیا،گزشتہ مالی سال پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا،رواں مالی سال 4 ماہ میں برآمدات 13.55 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ90 لاکھ ڈالر رہی،رواں مالی سال 4 ماہ میں درآمدی بل 5.86 فیصد بڑھ کر 17 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں کمی