قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف  نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں

Nov 16, 2024 | 20:28:PM
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف  نے پی سی بی سے راہیں جد ا کرلیں
کیپشن: سابق قومی کرکٹر
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے راہیں جدا  کرتے ہوئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق  محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے، محمدیوسف پاکستان انڈر 19 کے کوچ  بھی تعینات رہے، محمد یوسف کے بعد غلام علی کو پاکستان انڈر19 کا کوچ مقرر کر دیاگیا ہے ۔

 بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر  بھی رہے ہیں،سلیکشن کمیٹی کے سابق ممبر وہاب ریاض کو  بھی ایک بار پھر پی سی بی میں ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے،وہاب ریاض کو چیمپئنز ایونٹس  کےمعاملات پر اہم ذمہ داری مل سکتی ہے،وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ٹیم مینجر بھی رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیاکی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کوشکست،سیریزجیت لی