(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پرکمنٹس کا سلسلہ شروع ہوا، تنقید کرنے والے بھارتیوں نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: زینب عباس کے بعد بھارتی وکیل نے محمد رضوان کو نشانے پر لے لیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کپتان بابراعظم کی آخری تین انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے اور آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہےگا، محمد رضوان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محدود کردیاہے، بابراعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر تصاویر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن تب بھی محدود تھا۔
خیال رہے کہ بابراعظم کے والد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اس وقت غیر فعال ہے۔