مختلف شہروں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیر (رات) اورمنگل صبح کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے جبکہ مری،گلیات کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ،کرم اورکوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاو¿الدین، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، نورپورتھل، ساہیوال ،بہاولپور اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم زیارت، خضدار، لسبیلا،ژوب، بارکھان، آواران اور تربت میں تیز ہوائیں / آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سکھر، دادو ،لاڑکانہ اور میر پور خاص میں تیز ہوائیں / آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری سکولوں کی نجکاری کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی