(وقاص عظیم)ادارہ شماریات نے کہاہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 8.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اگست میں کاٹن یارن کی پیداوار میں 29.83 اور کاٹن کلاتھ کی پیداوار 17.2 فیصد گر گئی،اگست میں آٹو موبائل کی پیداوار میں 39.3 فیصد کمی ہوئی ۔
ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ اگست میں گارمنٹس کی پیداوار میں 41.2 اور پیٹرولیم مصنوعات میں 30.8 فیصد اضافہ ہوا،ماہانہ بنیادوں پر سیمنٹ کی پیداوار 27.6 فیصد بڑھ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا