26ویں آئینی ترمیم پر خصوصی کمیٹی اجلاس کا وقت تبدیل

Oct 16, 2024 | 00:35:AM

(24 نیوز) 26ویں آئینی ترمیم پر خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا، اب اجلاس کل شام 4 بجے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لیے قائم پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، سید خورشید شاہ کی زیرِ صدارت یہ اجلاس اب کل شام 4 بجے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کی تقرری پر شازیہ مری نے خاموشی توڑ دی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

مزیدخبریں