دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کوگھورتے ہیں، نادیہ حسین
جرم کا غریب یا امیر سے کوئی تعلق نہیں،مجرم کو مجرم کے طور پرہی دیکھا جانا چاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل، اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے ہوئےواقعات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے گھورتے ہیں۔
نادیہ حسین نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی آنکھوں دیکھا حال بتایا اور کہا کہ حال ہی میں میں دبئی کے جمیرا بیچ گئی جہاں میں نے دیکھا کہ ہمارے نچلے طبقے کے مرد شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر وہاں آئے ہوتے ہیں اور درخت کے برابر میں بیٹھ کر خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں،مجھے نہیں پتا گھوررہے ہوتے ہیں یا کیا لیکن دیکھ ضرور رہے ہوتے ہیں، خواتین وہاں ٹو پیس پہنے آئی ہوتی ہیں اور مجھے پتا تھا یہ سب پاکستانی مرد ہیں جو اس طرح سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔
نادیہ حسین نے بتایا کہ چاہے ان مردوں کے اطراف میں کچھ بھی ہوجائے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، انہیں صرف خواتین کو دیکھنے سے مطلب ہے لیکن ان کی حد وہاں صرف یہ ہے کہ وہ دیکھ ہی سکتے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ اگر یہاں کوئی مرد کسی عورت کو دیکھے تو پھر ان میں مزید کوئی حرکت کرنے کی ہمت بھی آجاتی ہے، دبئی میں وہ اس سے آگے کچھ نہیں کرسکتے۔
نادیہ حسین نے کہاکہ جرم کا غریب یا امیر سے کوئی تعلق نہیں، مجرم کو مجرم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور مجرمان کو سزا ملنی چاہیے، بات امیر غریب کے بجائے صحیح اور غلط کی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں نورمقدم کو قتل کرنےوالے ظاہر جعفر سے لے کر کراچی میں گاڑی سے بیٹی اور والد کو قتل کرنے والی نتاشا اقبال تک ہر مجرم کو سزا دی جانی چاہیے،کسی ملزم کو مثالی بنا کر اسے سرعام سزا دی جانی چاہیے اور یہ ضروری بن چکا ہے، ورنہ جرائم کم نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم کی اہلیہ سارہ بھروانہ کورومانوی انداز میں سالگرہ کی مبارک باد
معروف اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں تو مرد باحجاب اور باپردہ خواتین کو چھیڑنے اور ان کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے سے باز نہیں آتے،ایسے مردوں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے۔