ملیکہ شراوت اورعمران ہاشمی کے درمیان اختلافات بیس سال بعد ختم

دونوں نے 2004 میں فلم ’’مرڈر‘‘ میں ساتھ کام کیا تھا جس کے بعدکسی فلم میں نظرنہیں آئے

Oct 16, 2024 | 14:23:PM
ملیکہ شراوت اورعمران ہاشمی کے درمیان اختلافات بیس سال بعد ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ میں بولڈ کردارادا کرنے والی مقبول فلمی جوڑی ملیکہ شراوت اور عمران ہاشمی کے درمیان اختلافات بالآخر بیس سال بعد ختم ہوگئے۔

ملیکہ شراوت اور عمران ہاشمی نے 2004 کی ہٹ فلم ’’مرڈر‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس کے گانوں اور بولڈ مناظر نے فلمی شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا،لیکن اس فلم کی ریلیز کے کچھ عرصے بعد ہی اس فلمی جوڑی میں اختلافات پیدا ہوگئے جس کی وجہ سے دونوں فن کار کسی اور فلم میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے۔

حال ہی میں پروڈیوسر آنند پنڈت کی بیٹی کی شادی کے موقع پر دونوں فنکاروں نے اپنے اختلافات ختم کرتے  ہوئے ریڈ کارپٹ پر ایک ساتھ پوز دیتے اوربات چیت کرتے نظر آئے۔

ایک انٹرویو میں ملیکہ شراوت نے بتایا کہ عمران ہاشمی سے اختلافات ختم ہوگئے ہیں،اصل میں لوگ کان بھی بہت بھرتے ہیں،اس زمانے میں ہم دونوں نوجوان تھے جس کی وجہ سے سمجھ بوجھ کی کمی تھی، پھر انا بھی آڑے آجاتی تھیم،لوگوں نے بھی مجھے غلط مشورے دیئے تھے۔

اداکارہ نے مزیدکہا کہ عمران ہاشمی اچھے اور شاندار انسان ہیں،فلم" مرڈر" میں ان کے ساتھ کام کرنے کی یادیں آج بھی ذہن پر نقش ہیں۔

یہ  بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا کے شوہرنِک جوناس کنسرٹ کے دوران خوفزدہ ہوکر بھاگ گئے

ملیکہ شراوت نے "مرڈر" میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم میں اپنے بولڈ مناظر کےلیے انہیں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔