سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ

Oct 16, 2024 | 14:29:PM
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا) ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں آج  2200 روپے کا حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1886 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 37 ہزار 654 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونے کی قیمت 22 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 675 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان

یہ قیمتیں ملک کی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہیں، اور سونے کے بڑھتے ہوئے بھاؤ نے خریداروں اور سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ممکنہ طور پر مہنگائی اور دیگر اقتصادی عوامل کا نتیجہ ہیں، جس نے عوام کی قوت خرید پر اثر ڈالا ہے۔