شاہ رخ خان کی مقبول ٹی وی سیریل "فوجی" کا سیکوئل جلدآئے گا

Oct 16, 2024 | 15:53:PM
شاہ رخ خان کی مقبول ٹی وی سیریل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شاہ رخ خان کے مقبول ٹی وی  سیریل "فوجی" کا سیکوئل "فوجی 2" جلد پیش کیا جائے گا۔

فلم ساز سندیپ سنگھ اور دوردرشن کے اشتراک سے اس سیریل کو ایک جدید انداز میں پیش کیا جائے گا جس میں  وکی جین کرنل سنجے سنگھ کا کردار نبھائیں گے جبکہ گوہر خان لیفٹیننٹ کرنل سمرجیت کور کا کردار ادا کریں گی جو ہتھیاروں کی ماہر کیڈٹ ٹرینر ہوں گی۔

سیریل میں بھارتی فوج کے جوانوں کی زندگی،مسائل اور ان کی دوستی کو دکھایا جائے گا۔اس حوالے سے سندیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس سیریل کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی،"فوجی" کی کہانی اس بار ناظرین کو ایک منفرد اور جذباتی تجربہ فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملیکہ شراوت اورعمران ہاشمی کے درمیان اختلافات بیس سال بعد ختم

اس سیریل کی خاص بات یہ ہے کہ پدما شری اور نیشنل ایوارڈ یافتہ گلوکار سونونگم نے اس کا ٹائٹل ٹریک گایا ہے ، سیریل میں کل 11 گانے ہوں گے،موسیقی فلم فیئر ایوارڈ یافتہ کمپوزر شریاس پورنیک نے تیار کی ہے۔

"فوجی 2" دوردرشن پر ہندی، تامل، تیلگو، گجراتی، پنجابی اور بنگالی زبانوں میں دستیاب ہوگا۔