(راؤدلشاد)آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت اور نواز شریف کی جانب سے خصوصی عشائیہ میں شرکت کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جاتی امرا پہنچ گئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جاتی امرامیں سیاسی قائدین کے اعزاز میں عشائیہ کا انتظام کیا ہے جس میں شرکت کیلئے مولانا فضل الرحمان پہنچ گئے ہیں،نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا ،نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے،مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی موجود ہیں۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئےتھے جبکہ مولانافضل الرحمان بھی جاتی امرا میں ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے تھے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں خطے کی نمائندگی اور سربراہی جیسے مصروفیات ختم ہوتی ہی ملکی سیاسی درجہ حرارت میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی نظر آرہی ہے،صدر مسلم لیگ نے جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ پر اہم بیٹھک کا اہتمام کیا ہے، اس اہم اجلاس میں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )مولانا فضل الرحمان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے، مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم نوازشریف سے ون ان ون ملاقات کریں گے۔
علاوہ ازیں مولانا فضل الرحمان، نواشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ ملاقات بھی ہوگی،نواز شریف کی دعوت پر چیئرمین بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان عشائیے میں خصوصی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ میں کیا گفتگو ہوئی ؟ وزارت خارجہ کا اہم بیان آگیا