صدر آصف زرداری سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

Oct 16, 2024 | 20:42:PM

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف علی زرداری سے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین،وزیر خارجہ راشد میردوف نے ملاقات کی،صدر مملکت نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان اقتصادی تعاون ، کاروباری تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون بہتر بنانے کیلئے دونوں ممالک کی سٹاک ایکسچینج کے درمیان روابط بڑھانا ہوں گے،صدر مملکت کاکہناتھا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک ترکمان تعلقات مشترکہ اقدار، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں،خطے میں مشترکہ خوشحالی ،استحکام اور دونوں ممالک کی عوام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

صدر مملکت نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے کہاکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔

راشد میردوف نے عَشق آباد میں مخدوم گلی فراغی کے 300ویں یوم پیدائش کے موقع پر بین الاقوامی فورم میں شرکت پر صدرمملکت کا شکریہ ادا  کیا، صدر آصف زرداری نے کہاکہ صدر ِ پاکستان کی عَشق آباد میں بین الاقوامی فورم میں شرکت  ترکمان عوام کیلئے احترام کی عکاس ہے۔

راشد میردوف نے ترکمانستان کے صدر اور ترکمان عوام کے قومی رہنما کا صدر آصف علی زرداری کیلئے خصوصی تہنیتی پیغام بھی پہنچایا،صدر مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی حکومتوں کے سربراہان کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شرکت پر راشد میردوف کا شکریہ ادا کیا،صدر مملکت نے عَشق آباد دورے کے دوران پرتپاک مہمان نوازی پر ترکمانستان کی حکومت شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل، نادرا نے شاندار سروس متعارف کروا دی

مزیدخبریں