بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا نے کا اعلان

Oct 16, 2024 | 21:55:PM

(24نیوز) بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی  چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم10 ہزار 5 سو سے بڑھا کر آئندہ سال13ہزار 5سوروپے کرنے جارہے ہیں ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کراچی میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال پی آئی بی کالونی میں واقع بینظیرنشوونما سینٹر کا دورہ  کیا اور خواتین کو مناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبینہ خالد کاکہناتھا کہ بچوں کی نشوونما کا رک جانا ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے پروگرام کے تحت 2سال تک ماؤں کو نقد رقم اورغذائی اجزاء فراہم کی جائیں گی، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا کہ ابھی پروگرام میں93لاکھ لوگ رجسٹرڈ ہیں جو2025 تک ایک کروڑ ہو جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام خواتین کی مالی معاونت کرتاہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،ہم بہت جلدبینظیراسکل ڈولپمنٹ پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں،18 ویں ترمیم کے بعد صحت کامعاملہ سندھ حکومت دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا نے شہریوں کی بڑی مشکل حل کردی،نئی سروس کا آغاز 

مزیدخبریں