(24 نیوز) چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے چوتھے میچ میں محمد رضوان کی مارخورز نے بابر کی سٹالینز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 126 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔
فیصل آباد میں ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے چوتھے میچ میں مارخورز نے سٹالینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے مارخورز کی پوری ٹیم 45 اوورز میں 231 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، مارخورز کی جانب سے افتخار احمد 60 اور سلمان علی آغا 51رنز بنا کر نمایاں رہے، عبدالصمد نے 37، کپتان محمد رضوان نے 33، فخر زمان نے 20 اور کامران غلام نے 11 رنز بنائے۔
سٹالینز کی جانب سے جہانداد خان نے 4، مہران ممتاز نے 3 جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سٹالینز کی پوری ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بابر اعظم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، شان مسعود نے 19 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ: پاکستانی کھلاڑی احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی
مارخورز کی جانب سے زاہد محمود نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، ان کے علاوہ سلمان آغا نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔