دماغی کینسر کی تشخیص کیلئے خون کا ٹیسٹ متعارف

Sep 16, 2024 | 12:51:PM
دماغی کینسر کی تشخیص کیلئے خون کا ٹیسٹ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے دماغی کینسر کا پتہ لگانے میں ایک نئی پیشرفت کی ہے جس میں خون کا ٹیسٹ شامل ہے۔

 یہ خون کا ٹیسٹ دماغی کینسر سے متعلق تیزی سے نتائج دیتا ہے اور جراحی بائیوپسی کے مقابلے میں زیادہ موثر ہے۔

اسے ‘لیکوئڈ بایپسی’ کا نام دیا گیا ہے جسے انجام دینے کے لیے 100 مائیکرو لٹر سے زیادہ خون کی ضرورت ہوتی ہے اور ایک گھنٹے میں یہ طریقہ گلیوبلاسٹوما سے متعلق بائیو مارکر کا پتہ لگانے کے قابل ہوتا ہے جو کہ سب سے مہلک دماغی رسولی ہے۔

اس ٹیسٹ کی درستگی دیگر خون میں موجود تمام موجود مارکروں اور گلیوبلاسٹوما کے ٹیسٹوں کے مقابلے میں بہترین ہے۔

امریکا اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے یہ طریقہ ایجاد کیا اور یونیورسٹی آف نوٹر ڈیم کے سائنسدانوں نے ٹیم کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عامرلیاقت کواہلخانہ کے ہمراہ کس حال میں دیکھا؟یاسرحسین نے خواب بیان کردیا

یہ خون کے بائیو مارکر کو سینس کرنے پر مبنی ہے جو ایپیڈرمل گروتھ فیکٹر ریسیپٹرز (EGFRs) کے نام سے جانے جاتے ہیں اور گلیوبلاسٹوما جیسے کینسر کی چند اقسام کی نشاندہی میں زیادہ موثر ہیں۔