(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بتایا جا رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر بھی موسلادھاربارش کا امکان ہے ،
اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، خطۂ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور سندھ میں بعض مقامات پر آ ندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے بات کریں تواسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی گئی ہے،خیبرپختونخواکے علاقے چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر ،مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بعض مقا ما ت پر شدید/ موسلادھار بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
پنجاب کی بات کریں تو مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان۔اس دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
بلوچستان کے علاقے گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، پسنی ،اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید/ موسلادھار بارش کابھی امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم سکھر، جیکب آباد، کشمور، پڈعیدن ، قمبر شہدادکوٹ،میرپور خاص،مٹھی،سانگھڑ،جامشورو، حیدر آباد ، کراچی اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،18 سے21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیاگیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے