پولٹری ٹریڈرز لاہور کی ہڑتال کے باعث مرغی کا گوشت نایاب ، دکانیں بند

Apr 17, 2024 | 18:45:PM

(24نیوز) پولٹری ٹریڈرز اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان قیمت پرتنازعہ زور پکڑ گیا ،سپلائی نہ ہونے سےبازاروں میں مرغی کی عدم دستیابی کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں دکانیں دن بھر بند رہیں۔

 دکاندارحضرات  کا کہنا ہےکہ پولٹری  فارمز سے  مرغی کی سپلائی تقریباٰ بند ہے جبکہ جو  تھوڑی بہت مرغی آتی بھی  ہے تو  وہ مہنگے داموں ملتی ہے اس لیے مہنگی مرغی کو سرکاری ریٹ پر سستا نہیں بیچ سکتےاس لئے دکانوں کو بند کردیا گیا ہے، عید سے پہلے اور بعد میں مرغی کا گوشت 800 روپے میں فروخت ہوتا رہا ہے۔

 قبل ازیں  پولٹری ٹریڈرز لاہور نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سےبرائلرکی قیمت کومستردکرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا  کہ ضلعی انتظامیہ دانستہ طورپرمارکیٹ ریٹ سے100روپےکم پرمرغی فروخت کرارہی ہے، رمضان میں 25روپےکم پرمرغی بیچی، اب 100 روپےکم پرنہیں بیچ سکتے۔

یاد رہے کہ15 اپریل کو پولٹری ٹریڈرز لاہور کے صدر  نے حکومت کو مارکیٹ میکنزم کے  مطابق مرغی کی قیمتوں کا تعین نہ کرنے پر 17 اپریل ( آج کے دن)  احتجاج کی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟ جانیے

مزیدخبریں