اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

Apr 17, 2025 | 10:47:AM
اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقراراور تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں425  پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 405کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 بدھ کو کاروباری دن کے اختتام  پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 20 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 6پیسے سستا ہوگیاجس کے بعد ڈالر 280.46 روپے سے کم ہوکر 280.40 روپے کا ہو گیاہے۔