(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی 20 اپریل کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہونگے۔چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس پاکستان اور ساتھی ججز 27 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:KFC ریسٹورنٹ پر پٹرول بم سے حملہ، فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی