(اسد ملک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں تیسری مرتبہ توسیع چاہتے تھے، انھوں نے نواز شریف کے خلاف سازش کی، جھوٹے مقدمات کیے۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے میں کوئی عار نہیں، نواز شریف سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اوورسیز کنونشن میں تقریر پر بھی گفتگو ہوئی۔
خواجہ آصف کے مطابق ماضی میں سیاسی حکومتوں میں عسکری قیادت سے تصادم رہا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شخصیت میں یقین محکم نظر آتا ہے، پاکستان میں ہائبرڈ حکومت قائم ہے، موجودہ عسکری قیادت آئنی حدود میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر دفاع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف میں انتظامی صلاحیت موجود ہے، نواز شریف سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اوورسیز کنونشن میں تقریر پر بھی گفتگو ہوئی۔
انھوں ںے کہا کہ ماضی میں سیاسی حکومتوں میں عسکری قیادت سے تصادم رہا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شخصیت میں یقین محکم نظر آتا ہے، پاکستان میں ہائبرڈ حکومت قائم ہے، موجودہ عسکری قیادت آئینی حدود میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف میں انتظامی صلاحیت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں :اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا،احمد خان بھچڑ گرفتار