اسلام آباد میں غیرمعمولی موسمی حالات، خطرے کی گھنٹی بج گئی

Apr 17, 2025 | 18:42:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں غیرمعمولی موسمی حالات سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا کہ اچانک ژالہ باری کی وجہ بڑھتا درجہ حرارت ہے۔

این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ونگ ہیڈ ڈاکٹر طیب نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 18 اور 19 اپریل کو ایک اور موسمی پیٹرن آ سکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی ژالہ باری، طوفان ایک غیر معمولی عمل تھا، اس کا براہ راست تعلق بڑھے درجہ حرارت سے ہے، بڑھتا درجہ حرارت ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی لائے گا۔

مارگلہ ہلز پر کل کے بادل کلومونمبس ایسے بادل ہیں جو بہت گھنے ہوتے ہیں، ان بادلوں سے فضاء میں اندھیرا بھی چھایا تھا، فضاء میں اندھیرا نشاندہی تھی کہ یہ کلومونمبس بادل ہیں، یہ بڑے گہرے بادل ہوتے ہیں جو زمین کے قریب بنتے ہیں، پہاڑ ان کے سامنے رکاوٹ بنتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جہاں پہاڑ نے بادلوں کو روکا تو وہاں جو ژالہ باری کے گولے تھے وہ فوراً گرے، 18 اور 19 اپریل کو دوبارہ یہ موسمی پیٹرن بنے گا، شام کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار اور مارگلہ ہلز کے پاس شدید ژالہ باری کی توقع ہے، تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ ؛سید زکریا علی شاہ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن تعینات

مزیدخبریں