ایران میں شہید 8 پاکستانیوں کی لاشیں پاک فضائیہ کے طیارے میں بہاولپور پہنچائی گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(احمد منصور)ایران میں شہید ہونے والے 8 پاکستانیوں کی لاشیں پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے میں بہاولپور پہنچا دی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ ایرانی شہر زاہدان سے لاشیں لے کر بہاولپور پہنچا۔
دہشتگردی کا نشانہ بننے والے تمام افراد کا تعلق بہاولپور سے تھا، زاہدان میں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پاکستان روانہ کی گئیں۔
بہاولپور ایئرپورٹ پر لاشوں کی وصولی کے لیے پر وقار تقریب میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سول و عسکری حکام موجود تھے۔
مسلح افواج کا دہشتگردی کے خلاف عزم دُہرایا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کا اظہار افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ ؛سید زکریا علی شاہ ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن تعینات