(مبشر حسین)کراچی کے اورنگی ٹاون ،ضیاکالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یو سی چیئرمین عامر جاں بحق ہوگئے، واقعہ تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشن ضیاء میں پیش آیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقتول کی شناخت عامر بھٹو کے نام سے ہوئی، مقتول پیپلز پارٹی جماعت کے علاقائی یو سی چیئرمین تھے ۔
طارق مستوئی نے بتایا کہ عامر بھٹو یوسی ون اورنگی ٹاون کے چئیرمین تھے، ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول چیئرمین بیٹھک آفس میں موجود تھے کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے آکر فائرنگ کر دی ۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے یو سی چیئرمین عامر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ویسٹ سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری اور واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیر داخلہ