ماہرہ خان نے اپنےنئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سنادی

Aug 17, 2024 | 14:24:PM
ماہرہ خان نے اپنےنئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی سپُر سٹار ماہرہ خان نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان  نے اپنی 2 مونوکرام فوٹوز انسٹاگرام کی زینت بنائیں جس میں انکی دلکش و خوبصورت مسکراہٹ کافی دلوں کا چین لوٹ گئی۔

اداکارہ نے ان تصاویر کے کیپشن میں بتایا کہ "سیٹ سے کچھ عام سے شوٹس، اس سیریز کو میں نے "وورین" کا نام دیا ہے، آپ تُکا لگائیں کہ میں نے یہی نام کیوں دیا ہے؟"

 اداکارہ کے سوال پر ان کے چاہنے والے مختلف جواب دیتے دکھے لیکن کمنٹ سیکشن میں جب اداکارہ مومل شیخ کی انٹری ہوئی تو سب کو تمام ہی جواب مل گئے,مومل کے کمنٹ پر ماہرہ نے کہاکہ "اس کی وجہ آپ ہی تھیں۔"

یہ بھی پڑھیں:الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیخلاف درخواست،لاہور ہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ جاری

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے گزشہ سال اکتوبر میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

اس سے قبل 2007ء میں ماہرہ خان نے علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009ء میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔

بعد ازاں، شادی کے 8 سال بعد 2015ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔