14 سالہ ٹک ٹاکر طویل علالت کے بعد انتقال کر گیا

Aug 17, 2024 | 15:20:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی 14سالہ  معروف ٹک ٹاکر معاذ جانی انتقال کرگیا، وہ  2 دنوں میں علاج کیلئے بھارت روانہ ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا 14سالہ ٹک ٹاکر معاذ جانی انتقال کرگیا ، معاذ کو آج بھارت کاویزہ بھی مل گیاتھا اور 2 دنوں میں علاج کیلئے روانہ ہوناتھا۔

ٹک ٹاکر نے اپنے علاج کیلئے صوبائی حکومت سےدرخواست بھی کی تھی ، وزیراعلیٰ کے پی بھی ٹک ٹاکر کےپاس گئےتھے اور حکومتی خرچ پرعلاج کی حامی بھی بھری تھی۔

بعد ازاں ٹک ٹاکر کی فوری طور پر بھارت میں پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے لئے سفری اجازت نامے کے حصول کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ سے یاددہانی درخواست فارن آفس سیکرٹری حکومت پاکستان کو ارسال کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان نے اپنےنئے پراجیکٹ کے حوالے سے خوشخبری سنادی

جس مین وزارت خارجہ حکومت پاکستان سے میڈیکل ٹریول کے عمل کو تیز کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔

مزیدخبریں