(امانت گشکوری)مبارک ثانی کیس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ فیصلے میں ترمیم کیلئے درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نظرثانی فیصلے میں مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا،عدالت نے قرار دیا عدالتی فیصلوں میں طے کئے گئے اصول سے مختلف رائے نہیں دے سکتے،حادثاتی طور پر کچھ آبرزویشنز ایسی دی گئیں جو عدالتی فیصلوں کے مطابق نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 24 جولائی کے فیصلے میں عدالتی فیصلوں کے حوالہ جات والے پیراگراف حذف کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 20اگست کو عام تعطیل کا اعلان