محسن نقوی کی شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور کے اہلخانہ سے تعزیت،2کروڑروپے مالی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی تربت میں واقع رہائش گاہ آمد،وزیر داخلہ نے شہید ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ کے والدکنر بلوچ،بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ذاکر بلوچ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے والد کو دلاسہ دیا اور ان کے حوصلے کو سراہا، محسن نقوی نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے خاندان کیلئے2 کروڑ روپے مالی امداد کااعلان کیا،وزیر داخلہ نے شہید ڈپٹی کمشنر ذاکربلوچ کے والد کو پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر بھی دیا،آئی جی فرنٹیئر کور ساؤتھ بلوچستان میجر جنرل بلال سرفراز خان بھی ہمراہ تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شہیدکے والد کو خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا،محسن نقوی نے کہاکہ یہ کسی کی جان کا نعم البدل نہیں بلکہ شہید ذاکر بلوچ کے خاندان کی دیکھ بھال کیلئے حقیر سی کاوش ہے،شہید ذاکر بلوچ کی فیملی کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، آپ جیسے حوصلہ مند والد پر فخر ہے جنہوں نے تمام بیٹوں کواعلیٰ تعلیم دلوائی ۔
وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ شہید بیٹے کے والد کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی شہادت پر دلی رنج ہوا ہے،ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ فرض شناس،محنتی اور بہادر افسرتھے،ذاکر بلوچ نے شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا اور شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں،ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ یاد رہیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ نے شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی،آر پی او گوارد،ڈپٹی کمشنر ،اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 20اگست کو عام تعطیل کا اعلان