لاہور میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Aug 17, 2024 | 19:07:PM
لاہور میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش  ریکارڈ کی گئی،گڑھی شاہو، کنال روڈ، ڈیوس روڈ، گارڈن ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے اور ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ 

ادھر ملتان شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے،شدید بارش سے مرکزی شاہراہیں زیر آب آگئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا،ملتان میں ایم ڈی اے چوک، کچہری چوک اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے،چوک کمہارانوالہ ، سمیجہ آباد اور شاہ رکن عالم کالونی،کینٹ ، لال کرتی، ایئر پورٹ اور قاسم بیلہ میں بھی شدید بارش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید ڈپٹی کمشنر پنجگور کے اہل خانہ کیلئے 2کروڑ روپے مالی امداد اور پلاٹ کا اعلان