(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مفت میں نہیں بلکہ پیسے دے کر عوام کیلئے ریلیف لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام وزیر اعلیٰ مریم نوازنے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ اپنے عوام کے لیے پیسے دے کر لیا ہے،اس ریلیف کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب ادا کیے ہیں ، مجھے خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلف فراہم کریں، شکریہ۔