ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کی وجہ ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آ گئی ہے اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، نوشہرہ، صوابی، چارسدہ، مردان، پشاور،کرک،کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، وزیرستان،کرم، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، فیصل آباد،جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور،لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، تونسہ،حافظ آباد، منڈی بہاولدین ، بھکر، ملتان ، لیہ ، ڈی جی خان،راجن پور،رحیم یار خان ،سرگودھا، خوشاب، نور پور تھل، بہاولپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور بہاولنگر میں بھی تیز ہواؤں،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔
اسی طرح بلوچستان کے علاقوں کوہلو، بولان، ہرنائی، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفرآباد، خضدار، لسبیلہ،قلات ، آواران، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، کوئٹہ، زیارت، شیرانی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ ،مستونگ،گوادر، سبی اورشیرانی میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
ادھر سندھ کے اضلاع سکھر،گھوٹکی،شکارپور،کشمور،خیر پور، نوشہرو فیروز،دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ ،جیکب آباد، کراچی، حیدر آباد، جامشورو، ٹھٹھہ ،بدین، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ 17اور 18 اگست کے روز موسلادھار بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان ، کوہ سلیمان، ہرنائی، سبی،مستونگ،خاران، جھل مگسی ،کوہلو، نصیر آباد،جعفر آباد، ژوب،بولان، قلات، خضدار، بارکھان ،لسبیلہ، آوران ،مکران ، گوادر، دادو،مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں /پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شدید بارشوں کے باعث زیریں سندھ،گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر صحت خیبرپختونخوا بھی مستعفی؟