لاہو رمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن، 48 گھنٹے کی مہلت دیدی

Dec 17, 2023 | 10:32:AM

(24 نیوز)پنجاب حکومت  نےلاہو رمیں تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کیلئے  سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتےہوئے  48 گھنٹے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انسداد تجاوزات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہر میں رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کیلئے 48گھنٹے کی مہلت ہے، منگل کی صبح سے باضابطہ آپریشن شروع ہوگا، انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، مہلت ختم ہونے پر لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع ہو جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ نے تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کی گرفتاریوں کابھی حکم دیے دیا اور کہا کہ اگر اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی دنیا بھر میں آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست جبکہ لاہور چھٹے نمبر پر آگیا

وزیراعلیٰ سید محسن نقوی نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیزکے متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں