دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، محسن نقوی

Dec 17, 2024 | 09:52:AM
دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کے  مط ابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع شانگلہ میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

محسن نقوی نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ و افسوس جبکہ شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، خیبرپختونخوا پولیس کے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان نے شہادت کا اونچا رتبہ پایا، شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شانگلہ: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، اس جنگ میں کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔