پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو3 وکٹوں سے شکست دے دی

Dec 17, 2024 | 17:43:PM
پہلا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو3 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کا نتیجہ آگیا،پہلے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔ 

 جنوبی افریقا نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پاکستان کو جیت کیلئے 240 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہین پروٹیز بلے بازوں کا سامنا نا کر پا ئے اور شروع کی 4 وکٹیں  ٹرپل فیگر سے پہلے ہی گر گئیں،عبداالله  شفیق   صفر ، بابر اعظم 23  جبکہ کپتان رضوان صرف ایک ہی رنز  بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

افریقی بلے بازوں کے سامنے ناکام دیکھنے والے شاہینوں کو صائم ایوب اور سلمان علی آغا کی بیٹنگ نے سہارا دیتے ہوئے آگے بڑھایا،119 گیندوں پر109 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، صائم ایوب  شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد آوٹ ہوئے،صائم ایوب کی وکٹ گرنے کے بعد میچ کا منظر نامہ بدل گیا اور عرفان خان کریس پر آئے تاہم وہ بھی ایک رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئےجس کے بعد شاہین آفریدی آئے تو 8 گیندوں کا مقابلہ کرتے ہوئے  بغیر کسی رنز کئے پویلین چلے گئے تاہم سلمان علی آغا تاحال جیت کی امیدیں دل میں لئے اپنے اگلے پارٹنر کے انتظار میں کھڑے رہے ، نسیم شاہ نے اس کو جوائن کیا اور اس کا ساتھ دیا جبکہ سلمان علی آغا آخری لمحے تک کھیلتے ہوئے 90گیندوں پر 82رنز کی اننگ کھیلی۔ 

 خیال رہے کہ اس میچ میں سلمان علی آغا نے گیند بازی میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ کر 4 وکٹیں لیں۔

 یاد رہےکہ پاکستان اور  جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

ضرورپڑھیں:سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے