کراچی میں آٹے کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کمشنر کراچی اورکنٹرولر جنرل پرائیسز اینڈ سپلائیز سید حسن نقوی نےآٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل قیمت94روپے کلو، ہول سیل کی قیمت 90 روپے جبکہ ایکس فلور ملز آٹے کی قیمت87روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح فائن چکی آٹے کی فی کلو ایکس مل قیمت92روپے ،ہول سیل فائن آٹے کی قیمت 95روپے کلو اورریٹیل فائن آٹے کی قیمت99روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔چکی کےآٹے کی قیت فی کلو115روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکام نے دکانداروں اور آٹا فروشوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری قیمتوں کی فہرست کو نمایاں طور پر آویزاں کریں۔ آٹے کی سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی اور مہنگا آٹا فروخت کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے