پی ٹی اے کی غیرقانونی آن لائن مواد کے خلاف کارروائیاں،14 لاکھ سے زائد ویب سائٹس بلاک
پی ٹی اے نے توہین عدالت سے متعلق 268 سائٹس بھی بلاک کردیں، جبکہ 55 ہزار 723 سائٹس غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بند کی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)پیکا ایکٹ کے تحت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے مالی سال 2023-24 میں 14 لاکھ 30 ہزار سائٹس بلاک کیں جن میں غیرقانونی، غیر اخلاقی، اور نفرت انگیز مواد شامل تھاجن میں دفاع اور سیکیورٹی تھریٹس سے متعلق 33 ہزار 634 سائٹس شامل ہیں۔
پیکا ایکٹ کے تحت غیرقانونی آن لائن مواد کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق پی ٹی اے نے مالی سال 2023-24 میں کل 14 لاکھ 30 ہزار سائٹس بلاک کیں ان سائٹس میں سے ایک لاکھ 9 ہزار 771 سائٹس غیرقانونی سرگرمیوں کی وجہ سے بلاک کی گئیں جبکہ عوامی اور حکومتی شکایات پر بھی مختلف سائٹس بلاک کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آٹے کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر
اس دوران پی ٹی اے نے توہین عدالت سے متعلق 268 سائٹس بھی بلاک کیں، جبکہ 55 ہزار 723 سائٹس غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے بند کی گئیں، اسی طرح فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقاریر کے حوالے سے 3 ہزار 618 سائٹس کو بلاک کیا گیا جبکہ مذہب کی خلاف ورزی پر 13 ہزار 42 سائٹس بند کی گئیں۔
پی ٹی اے نے دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے تحت بھی 2 ہزار 428 سائٹس بلاک کیں، جن میں توہین آمیز مواد سے متعلق 1 ہزار 58 سائٹس شامل ہیں ان تمام کارروائیوں کے دوران پی ٹی اے نے عوامی اور حکومتی اداروں کی شکایات پر غیرقانونی اور غیراخلاقی سائٹس کو بلاک کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں لگی آگ نے پاکستان میں تباہی پھیلادی، کئی کلومیٹرز تک شعلے ،متعدد گھر جل گئے