(انور عباس)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف مکمل نہیں ہوسکتا تھا، پروگرام کے دوران حمایت پر جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور لوگوں کو 53 ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ ہم آج یو اے ای کے خوشحالی کے سفر اور پاکستان کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کی خوشی منا رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے مرحوم زاید بن سلطان آل نہیان کی قیادت میں بے پناہ ترقی کی، وہ نہ صرف پاکستان کے ایک عظیم دوست تھے بلکے وہ یہاں کے لوگوں سے بھی بہت محبت کرتے تھے، ہم ان کی دانشمندی اور حکمت کو سراہتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ضرورپڑھیں:وفاقی کابینہ نے "ایک قوم، ایک شناخت"منصوبے کی منظوری دے دی
وزیراعظم نے مزید کہا متحدہ عرب امارات نے ترقی اور خوشحالی کی مثال قائم کی ہے، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان متحدہ عرب امارات کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرتا رہے گا، ہم یو اے ای کے صدر کی جلد پاکستان آمد کے منتظر ہیں، یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے صدر محمد بن زید کی جانب سے پاکستان کی مشکل وقت میں اور عالمی مالیاتی پروگرام (آئی ایم ایف) پروگرام کے دوران حمایت پر جتنا شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ترسیلات زر روکنے کی کال دیں گے، علیمہ خان