گوادرکتب میلے کی رنگارنگ تقریبات کا اختتام، کتابوں کی ریکارڈ سیل

Feb 17, 2025 | 00:31:AM
گوادرکتب میلے کی رنگارنگ تقریبات کا اختتام، کتابوں کی ریکارڈ سیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) گوادر میں 13 تا 16 فروری تک جاری رہنے والا چار روزہ کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ کتب میلے میں 28 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت ہوئیں۔

رپورٹ کےمطابق گوادر میں مقامی ادارے کی جانب سے کتب میلہ 13 تا 16 فروری تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے دانشوروں، مصنفین اور شعرا نے شرکت کی۔ کتب میلے میں ملکی سطح کے پبلشرز نے حصہ لیا اور کتابوں کے اسٹالز لگائے۔ کتب میلے میں مختلف ادبی نشستوں کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ کتب میلے میں علاقائی موسیقی اور ثقافت کے رنگ بھی نظر آئے۔اس  کتب میلے میں 28 لاکھ روپے سے زائد کی کتابیں فروخت ہوئیں، ان میں سے 10 لاکھ روپے کی بلوچی اور 18 لاکھ روپے کی اردو اور انگریزی زبانوں کی کتابیں شامل ہیں۔اس سے قبل 2023 میں گوادر کتب میلے میں 18لاکھ روپے کی کتابیں فروخت ہوئی تھیں۔ کتب میلے میں فروخت ہونے والی کتابوں میں ادب، ناول اور شاعری کے مجموعے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی34 سالہ اداکارہ اور کاروباری خاندان کا25 سالہ نوجوان شادی کیلئے ریڈی