نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ   

Feb 17, 2025 | 09:02:AM
نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی اور مضافات میں 4.0 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا بتانا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:وفاقی دارالحکومت سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد لوگ خوف کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 35 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔