تکنیکی وآپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی بارہ پروازیں منسوخ 

Feb 17, 2025 | 09:24:AM

 (اقصیٰ شاہد) تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی بارہ پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں بیرون ملک جانےوالی پانچ پروازیں بھی شامل ہیں۔

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔

کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،

کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 اورکراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ

کراچی سے کوالالمپور جانےوالی باٹک ایئرکی پرواز او ڈی 136 اورکراچی سے بحرین جانے والی ایران ایئر کی پرواز آئی آر 813  بھی منسوخ ہوگئیں۔

مزیدخبریں