اے آئی ٹیکنالوجی اب شادی شدہ جوڑوں کے جھگڑے ختم کرائے گی

Feb 17, 2025 | 10:11:AM

(24 نیوز)حالیہ تحقیق کے مطابق، مصنوعی ذہانت یا اے آئی جلد ہی روایتی جوڑوں کے معالج (Couples Therapist) کی جگہ لے سکتی ہے, امریکہ کی اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی اور ہیچ ڈیٹا اینڈ مینٹل ہیلتھ کے اشتراک سے کی گئی تحقیق میں حیران کن نتائج سامنے آئے ہیں۔

اس مطالعے میں 830 افراد شریک ہوئے، جن میں تقریباً برابر تعداد میں مرد اور خواتین جوڑے شامل تھے، تحقیق کے دوران چیٹ جی پی ٹی اور انسانی ماہر نفسیات کی فراہم کردہ جوڑوں کے تھراپی سے متعلق مشورے پیش کیے گئے، اور شرکاء کو یہ اندازہ لگانا تھا کہ کون سا جواب انسانی ماہر نے دیا ہے اور کون سا اے آئی نے۔

مزید پڑھیں:نئی دہلی میں صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ   

دلچسپ پہلو یہ تھا کہ زیادہ تر افراد مصنوعی ذہانت اور ماہر نفسیات کے جوابات میں فرق محسوس کرنے میں ناکام رہے۔

اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی کی دی گئی تجاویز اکثر زیادہ موثر ثابت ہوئیں۔ اس نے نہ صرف گہرے جذبات کو سمجھنے میں مہارت دکھائی بلکہ ثقافتی حساسیت اور ہمدردی کے اظہار میں بھی ماہرین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مزیدخبریں