شکیرا کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال داخل، کنسرٹ منسوخ

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے ہسپتال میں داخل کردیا گیااورانہوں نے اپنے کنسرٹ بھی منسوخ کردیئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق شکیرا کا علاج جاری ہے، تاہم ان کی طبیعت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گلوکارہ شکیرا نے کہا کہ وہ ہسپتال میں ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ آج پرفارم نہ کرنے پر دکھی ہیں، وہ جلد پیرو کے عوام سے ملنے کے لیے پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کی34 سالہ اداکارہ اور کاروباری خاندان کا25 سالہ نوجوان شادی کیلئے ریڈی
معروف گلوکارہ شکیرا جمعہ کے روز پیرو پہنچی تھیں جہاں انہیں اتوار اور پیر کے روز پرفارم کرنا تھا۔
ا