راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی
میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی رقاصہ اوراداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی
بھارتی ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کو کہا ہے کہ وہ انہیں سنبھال نہیں پائیں گے۔
راکھی ساونت حالیہ دنوں میں مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کے باعث خبروں میں ہیں،مفتی قوی نے ایک پوڈکاسٹ میں راکھی ساونت سے شادی کی مشروط خواہش کا اظہار کیا تھا۔
راکھی نے جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ وہ مولانا سے شادی کی خواہش مند ہیں اور انہوں نے مفتی قوی سے شاعری کی فرمائش بھی کی تھی۔
اب راکھی ساونت نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے ساتھ شادی کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہوں،مجھے نہیں معلوم کہ مفتی قوی کی 100 بیویاں ہیں یا 900 لیکن میں اکیلی ہی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں اور مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہاہے کہ میں ابھی تک سچی محبت کی تلاش میں ہوں،مجھے بھارت سے سچا پیار نہیں ملا، میرے پیچھے بہت لڑکے پڑے ہیں لیکن سب مجھے سیڑھی بنانا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں راکھی ساونت نے کہا کہ جب مودی پاکستان آ سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں آ سکتی؟ جب میاں بیوی راضی ہیں تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟
راکھی ساونت نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر مجھے پسند ہیں، وہ ایک اچھی اور شریف لڑکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شکیرا کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال داخل، کنسرٹ منسوخ
واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے راکھی ساونت سے شادی کی تاریخ بتاتے ہوئے دعویٰ کیاتھا کہ ان کا راکھی ساونت سے14 فروری کو نکاح ہونے جارہا ہے،مفتی قوی نے اس موقع پر نجی ٹی وی کی میزبان کو بھی پیشکش کی تھی کہ وہ ان کے ساتھ نکاح میں شرکت کریں اور گواہ بنیں۔