اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دے دی

Feb 17, 2025 | 12:39:PM
اسرائیلی کابینہ نے نئے آرمی چیف کی تقرری کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے اتوار کے روز میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف سٹاف مقرر کرنے کی حتمی مننظوری دی جو تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے جب کہ سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:امریکا میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، 9 افراد ہلاک

اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایال ضمیر آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمال سنبھالیں گے۔