کاروبار ہفتہ کےآخری روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی،ڈالرسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایازرانا) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتہ کے آخری روز پہلے سیشن کااختتام تیزی پرہوا،ہنڈریڈانڈیکس میں 1020پوائنٹس کااضافہ ہواہے ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتہ کے آخری روز پہلے سیشن کےاختتام پر تیزی دیکھی گئی ،ہنڈریڈانڈیکس 114856کی سطح پرپہنچ گیا۔
سعید خالدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے میں مارکیٹ میں ملاجلارجحان رہا،سیاسی صورتحال کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایا کار محتاط ہے۔
مزید پڑھیں:زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
مارکیٹ میں آج کسی حدتک مثبت رجحان نظر آیا ،کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہاہے اور یواے ای نے رول اوور کیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران بھی ملا جلا رجحان رہا تھا، بعد میں انڈیکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 278 روپے 80 پیسے ہو گئی۔