معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

30 سالہ سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کافی مقبول تھے

Jan 17, 2025 | 11:01:AM

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار سدیپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  30 سالہ سدیپ پانڈے بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے کافی مشہور تھے،آج کل وہ اپنی نئی فلم"پاروپٹنہ والی"میں کام کررہے تھے۔

سدیپ پانڈے کی موت بدھ کو ہوئی جس کی وجہ دل کا دورہ بتائی جارہی ہے،تاہم اس حوالے سے ان کے اہلِ خانہ نے فی الحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پرنے سے انتقال کر گئے

اداکار کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں